الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”جنگ ختم ہوچکی“ کیونکہ جزیرۂ عرب شرک سے پاک ہوگیا ہے اور بیت اللہ مسلمانوں کے قبضے...
اردو حاشہ:
(1) ”جنگ ختم ہوچکی“ کیونکہ جزیرۂ عرب شرک سے پاک ہوگیا ہے اور بیت اللہ مسلمانوں کے قبضے میں آگیا ہے۔
(2) 'جہاد تو اب شروع ہوا ہے“ اب تک تو اپنے علاقے میں جہاد تھا۔ اجنبی علاقوں میں جہاد تو اب شروع ہوگا۔ یا معنیٰ یہ ہیں کہ ابھی تو جہاد فرض ہوئے تھوڑی دیر ہوئی ہے اتنی جلدی کیسے ختم ہوسکتا ہے؟
(3) ”خیر“ عزت‘ دبدبہ‘ رعب‘ ثواب اور غنیمت وغیرہ۔
(4) ”شام ہوگا“ بعض روایات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ قریب قیامت شام کا علاقہ مومنین کے لیے فتح کا مقام ہوگا۔ مکہ مدینہ منورہ میں تو لڑائی ہوگی ہی نہیں۔ اس حدیث میں گویا اشارہ ہے کہ اہل اسلام کے لیے فتنوں کے دور میں شام امن اور سلامتی کی جگہ ہوگی۔
(5) اس حدیث میں جہاد کے لیے رکھے گئے گھوڑوں کی دوسرے جانوروں پر فضیلت ثابت ہوتی ہے کیونکہ ان کے علاوہ کسی جانور کی فضیلت ثابت نہیں‘ نیز ایسے گھوڑوں کے ذریعے سے حاصل کیا ہوا مال بھی بہترین مالوں میں سے ہے۔
(6) اس میں اسلام‘ جہاد اور اہل اسلام کے قیامت تک باقی رہنے کی خوشخبری ہے اور مسلمانوں کی آپس میں لڑائی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوئی کا بھی ذکر ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3591