الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”نیک نیتی“ معمول کے کاموں کو بھی ثواب کا ذریعہ بنا دیتی ہے‘ خواہ انسان جزئیات میں...
اردو حاشہ:
(1) ”نیک نیتی“ معمول کے کاموں کو بھی ثواب کا ذریعہ بنا دیتی ہے‘ خواہ انسان جزئیات میں ثواب کی نیت نہ بھی کرے۔ اسی طرح بد نیتی نیکی کے کاموں کو بھی عذاب کا ذریعہ بنا دیتی ہے۔
(2) ”اللہ تعالیٰ کا حق فراموش نہیں کیا“ اللہ کے حق سے مراد گھوڑے کی مناسب دیکھ بھال کرنا‘ طاقت سے زیادہ کام نہ لینا‘ ضرورت مند کو سواری کے لیے دینا‘ نیز نیکی اور خیر کے دوسرے کاموں کے لیے دینا ہے۔ بعض نے اس سے مراد گھوڑوں کی زکاۃ ادا کرنا بھی لیا ہے‘ تاہم پہلا مفہوم ہی درست ہے کیونکہ گھوڑوں پر زکاۃ نہیں ہے‘ بشرطیکہ انہیں تجارتی مقصد کے لیے نہ رکھا ہوا ہو۔
(3) انسان ہو یا جانور‘ سب سے اچھے طریقے سے پیش آنا چاہیے اور جو کسی کے ساتھ نیکی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ضائع نہیں کرتا بلکہ پورا اجر دیتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3593