🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ہر دینی یا دنیوی کام سے پہلے اہل علم وفضلاء سے مشورہ کرلینا مستحب ہے جیسا کہ...
اردو حاشہ:
(1) ہر دینی یا دنیوی کام سے پہلے اہل علم وفضلاء سے مشورہ کرلینا مستحب ہے جیسا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔
(2) اس حدیث سے صدقہ جاریہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ نیکی میں کتنی سبقت لے جانے والے تھے۔رَضِيَ اللّٰہُ عَنْهُ وَأَرْضَاہُ۔
(3) وقف کی آمدنی غرباء اور اغنیاء دونوں پر خرچ کرنا جائز ہے‘ اس لیے کہ رشتہ دار اور مہمان کے لیے حاجت مند ہونے کی شرط نہیں لگائی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3627