🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ان شواہد کو پیش کرنے سے مقصد کو ئی فخر یا...
اردو حاشہ:
(1) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ان شواہد کو پیش کرنے سے مقصد کو ئی فخر یا ریاکاری یا حصول تعریف نہیں تھا بلکہ اس نازک موقع پر ثابت فرمانا چاہتے تھے کہ میں حق پر ہوں اور باغی باطل پر ہیں۔ اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین واضح ہیں۔ مگر باغیوں پر کوئی اثر نہ ہوا کیونکہ وہ باطناً اسلام کے دشمن تھے اور خلافت کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے۔
(2) پہاڑ پر آپ کا پاؤں مارنا اور اس سے خطاب فرمانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی اعجازی شان کا اظہار ہے جس کا اصل مقصد ان حضرات کو ان کی منقبت وفضیلت سے آگاہ فرمانا تھا‘ نیز دنیا کے سامنی اعلان مقصود تھا۔ واللہ أعلم۔
(3) ”بیعت الرضوان“ وہ بیعت ہے جس کے نتیجے میں بیعت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل ہوئی اور باقاعدہ قرآن مجید میں اسکا اعلان ہوا۔ یہ واقعہ صلح حدیبیہ کے دورن میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کی افواہ پھیلنے پر پیش آیا۔
(4) ”یہ اللہ کا ہاتھ ہے اور یہ عثمان کا“ چونکہ حضرت عثمان موقع پر موجود نہ تھے‘ نیز آپ کو یہ علم نہیں تھا کہ عثمان زندہ ہیں‘ لہٰذا آپ نے ایک ہاتھ کو اپنے دوسرے کو اللہ تعالیٰ کا کیونکہ یہ بیعت اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہورہی تھی۔ قرآن مجید میں بھی ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ﴾ (الفتح 48: 10) اس میں حضرت عثمان اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت شان واضح طور پر نبمایا ہے۔
(5) ”نصف لشکر“ گویا اس لشکر کی تیاری میں ان کا بہت بڑا حصہ تھا جس کی تفصیل مذکو رنہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3639