🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) محقق کتاب نے مذکورہ روایت اور مابعد کی دوروایات کو سنداً ضعیف قرارادیا ہے جبکہ دیگر محققین...
اردو حاشہ:
(1) محقق کتاب نے مذکورہ روایت اور مابعد کی دوروایات کو سنداً ضعیف قرارادیا ہے جبکہ دیگر محققین نے ان روایات کو شواہد کی بنا پر حسن قراردیا ہے۔ راجح یہی ہے کہ یہ روایت شواہد کی بنا پر حسن ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام احمد: 37/ 366، رقم: 1474۔ 1476)
(2) وقت وقت کی بات ہے۔ اس وقت پانی کی قلت تھی‘ اس لیے آپ نے پانی پلانے کو افضل قراردیا۔ ضروری نہیں کہ ہر جگہ اور ہر وقت یہی افضل ہو۔ جسے بھوک ہے‘ ظاہر ہے اسے کھانا کھلانا افضل ہوگا۔ اسی طرح میت کے حق میں دعا کرتے رہنا ان صدقات سے بھی افضل ہے۔ ممکن ہے آپ نے پانی پلانے کو اس لیے افضل قراردیا ہو کہ اس پر انسانی اور حیوانی زندگی موقوف ہے۔ پانی پلانے سے مراد کنواں کھدوا دینا یا نلکا لگانا وغیرہ ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3694