الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اللہ تعالیٰ کی عزت اللہ تعالیٰ کی ذات سے کوئی الگ چیز نہیں بلکہ وصف لازم ہے‘...
اردو حاشہ:
(1) اللہ تعالیٰ کی عزت اللہ تعالیٰ کی ذات سے کوئی الگ چیز نہیں بلکہ وصف لازم ہے‘ لہٰذا اس وصف کے ساتھ قسم کھائی جا سکتی ہے۔
(2) جبریل علیہ السلام کا قسم کھا کر مندرجہ بالا تبصرے فرمانا ان کا اپنا اندازہ ہے۔ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کے بے شمار بندے جہنم سے دور رہ کر جنت میں داخل ہوں گے اور مکروہات کو لذیذ سمجھ کر اپنائیں گے اور شہوات کو دشمن سمجھ کر ان سے دور رہیں گے۔
(3) جنت اور جہنم کے گرد مکروہات وشہوات کی باڑ لگائی جانی عالم بالا کی ایک حقیقت بھی ہوسکتی ہے اور محض تمثیل بھی کہ مکروہات (مثلاً: نماز‘ روزْ اور جہاد جیسے مشکل کاموں) کو اپنائے بغیر جنت کے لذائذ حاصل نہیں کیے جا سکتے اور شہوات کو اختیار کرنے کا لازمی نتیجہ جہنم کی آگ ہے۔ واللہ أعلم۔
(4) جنت اور جہنم دونوں اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور حقیقتاً موجود ہیں‘ معتزلہ کا یہ دعویٰ کہ اللہ تعالیٰ انہیں قیامت کے دن پیدا کرے گا‘ بالکل درست نہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3794