🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”قسم پوری کرنا۔“ یعنی اگر کسی بھائی نے تیرے بارے میں کوئی قسم کھا لی ہے‘ مثلاً: اللہ...
اردو حاشہ:
”قسم پوری کرنا۔“ یعنی اگر کسی بھائی نے تیرے بارے میں کوئی قسم کھا لی ہے‘ مثلاً: اللہ کی قسم! ”تو میرے ساتھ چلے گا۔“ تو تجھے چاہیے کہ اس کے ساتھ چلے تاکہ اس کی قسم کو گزند نہ پہنچے بشرطیکہ اس کام میں گناہ یا ظلم نہ ہو۔ اگر گناہ ہے اور خوف وضرر کا اندیشہ ہے یا کسی پر ظلم ہوتا ہے تو پھر وہ کام نہیں کرنا چاہیے۔ وہ خود ہی کفارہ دے گا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3809