الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: گلے‘ ناک یا ہاتھ کو رسی باندھ کر آدمی کو کھینچنا جانوروں کے ساتھ تشبیہ ہے۔ ان کے...
اردو حاشہ:
گلے‘ ناک یا ہاتھ کو رسی باندھ کر آدمی کو کھینچنا جانوروں کے ساتھ تشبیہ ہے۔ ان کے عاقل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گلے یا ناک وغیرہ میں رسی ڈالنی پڑتی ہے تاکہ انہیں قابو کیا جاسکے‘ جبکہ انسان عاقل ہے۔ اسے زبان یا زیادہ سے زیادہ ہاتھ سے سمجھایا جا سکتا ہے‘ لہٰذا رسی یا نکیل کی ضرورت نہیں بلکہ یہ جانوروں کے ساتھ مشابہت ہے اور انسانیت کی توہین ہے جسے دین فطرت کے آخری نبی کیسے گوارا فرما سکتے تھے؟ فِدَاہُ نَفْسِیْ وَرُوحِي وَأبِي وأمي صلی اللہ علیہ وسلم ۔ دور جاہلیت میں لوگ ایسی نذریں مان لیا کرتے تھے۔ جن سے سوائے مشقت‘ تکلیف یا ذلت کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ شریعتِ اسلامیہ نے ایسی تمام نذروں کو کالعدم قراردیا‘ یعنی نہ وہ مانی جائیں گی‘ اور نہ ان پر عمل کیا جائے گا‘ البتہ کفارہ ادا کرنا ہوگا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3842