الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) غزوۂ خیبر میں رسول اللہ ﷺ کو غنیمت میں زمینں تو قطعاً ملی تھیں جبکہ اس حدیث...
اردو حاشہ:
(1) غزوۂ خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غنیمت میں زمینں تو قطعاً ملی تھیں جبکہ اس حدیث میں زمین کا صراحتاً ذکر نہیں بلکہ لفظ ”اموال“ ذکر ہے۔ لازمی بات ہے کہ اموال سے مراد زمین ہی ہوگی اور یہی باب کا مقصود ہے کہ اگر مال کی نذر مانے تو زمین بھی اس میں داخل ہوگی۔ سابقہ روایات جن میں کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی نذر کا ذکر ہے‘ وہ بھی اس مقصود پر دلالت کرتی ہیں کیونکہ ان میں مال صدقہ کرنے ہی کی نذر تھی‘ بعد میں حضرت کعب نے خیبر کی زمین کو اس سے مستثنیٰ کیا تھا۔ معلوم ہوا کہ مال کی نذر میں زمین بھی شامل تھی۔
(2) ”جنت مبارک ہو“ بظاہر کیونکہ وہ سفر جہاد کے دوران میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے ہوئے کسی کافر کے تیر سے شہید ہوا تھا۔
(3) ”سبب بن سکتے ہیں“ اگر خیانت کے ساتھ حاصل کیے جائیں اور بیت المال میں جمع نہ کرائے جائیں‘ یعنی معمولی اشیاء میں خیانت عذاب کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3858