🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) لیکن امام صاحب کا یہ تبصرہ محل نظر ہے کیونکہ صحیح بخاری ومسلم میں بھی یہ حدیث...
اردو حاشہ:
(1) لیکن امام صاحب کا یہ تبصرہ محل نظر ہے کیونکہ صحیح بخاری ومسلم میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔ اس میں بھی عطاء جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ جو سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے ان کی سماع کی صریح دلیل ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري‘ الحرث والمزارعة‘ حدیث: 2340‘ وصحیح مسلم البیوع‘ حدیث: 1536‘ بعد حدیث: 1543)
(2) ”مجہول استثنا“ مثلاً: کوئی شخص باغ کا پھل فروخت کرتے وقت کہے کہ اس میں سے پودوں کا پھل میں لوں گا۔ مگر پودے معین نہ کرے۔ اس قسم کا مجہول استثنا بعد میں جھگڑے کا سبب بنتا ہے‘ اس لیے منع ہے‘ نیز خریدار پر ظلم کا بھی خطرہ ہے کہ باغ کا مالک بہترین پودے اپنے لیے خاص کرلے‘ البتہ اگر پودے شروع ہی میں متعین کردے جائیں تو پھر کوئی حرج نہیں کیونکہ سود واضح ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3911