🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) معاویہ بن سلام‘ یحییٰ بن ابی کثیر اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان یزید بن...
اردو حاشہ:
(1) معاویہ بن سلام‘ یحییٰ بن ابی کثیر اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان یزید بن نعیم کا واسطہ ذکر کرتے ہیں اور ہشام بن ابی عبداللہ ابوسلمہ کا واسطہ بیان کرتے ہیں۔ لیکن یہ اختلاف مضر نہیں۔ صحیح مسلم میں یہ حدیث ان دنوں طرق سے مروی ہے۔
(2) حقل کے یہ معنیٰ معروف نہیں۔ پیچھے (حدیث: 3894،3895 میں) گزر چکا ہے کہ حقل سے مراد زمین بٹائی پر دینا ہے۔ البتہ حقل کو محاقلہ کے معنیٰ میں لیں تو یہ معنیٰ بن سکتے ہیں۔ کیونکہ محاقلہ اور مزابنہ ایک چیز ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ محاقلہ کھیتی میں ہوتا ہے اور مزابنہ پھلوں میں۔ ویسے دونوں منع ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3913