🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”اختلاف کیا گیا ہے۔“ ا س کا مطلب یہ ہے کہ حضرت سعید بن مسیب کے شاگردوں نے...
اردو حاشہ:
”اختلاف کیا گیا ہے۔“ ا س کا مطلب یہ ہے کہ حضرت سعید بن مسیب کے شاگردوں نے ان پر اختلاف کیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ سعید نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے‘ کوئی کہتا ہے کہ سعد بن ابی وقاص کا ذکر کیا ہے۔ کوئی شاگرد سعید کی مرسل روایت کرتا ہے کہ سعید نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی ہے‘ کسی صحابی کا واسطہ ذکر نہیں کیا۔ اور کسی شاگرد نے عن سعید بن المسیب عن رافع بن خدیج کہا ہے۔ یہ ساری تفصیل ان مذکورہ احادیث کی اسناد دیکھنے سے واضح طور پر معلوم ہوجاتی ہے۔ الفاظ کا اختلاف واضح ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3919