الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”اوزاعی نے مخالفت کی ہے۔“ یہ مخالفت اس طرح ہے کہ لیث اور اوزاعی دونوں ربیعہ بن...
اردو حاشہ:
(1) ”اوزاعی نے مخالفت کی ہے۔“ یہ مخالفت اس طرح ہے کہ لیث اور اوزاعی دونوں ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے بیان کرتے ہیں‘ ربیعہ بیان کرتے ہیں حنظلہ بن قیس سے اور وہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے‘ لیکن لیث اپنی روایت میں حضرت رافع کے چچا کا ذکر کرتے ہیں جیسا کہ اوپر ذکر ہوا‘ جبکہ اوزاعی اپنی روایت میں ”چچا“ کا ذکر نہیں کرتے۔
(2) ”کوئی حرج نہیں۔“ حرج تو بٹائی میں بھی کوئی نہیں اگر اس میں کوئی ظلم والی شرط نہ ہو‘ البتہ فالتو زمین والے کے لیے بہتر ہے کہ وہ فالتو زمین ٹھیکے یا بٹائی کی بجائے کسی غریب بھائی کو سال دو سال کے لیے ویسے ہی کاشت کرنے کے لیے دے دے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3929