🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’موافقت کی ہے۔‘‘ وہ موافقت اس طرح سے ہے کہ جس طرح حضرت سفیان بن عینیہ اور...
اردو حاشہ:
(1) ”موافقت کی ہے۔“ وہ موافقت اس طرح سے ہے کہ جس طرح حضرت سفیان بن عینیہ اور ابن جریج نے اپنی روایت میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے بجاے کہا ہے کہ عمرو بن دینار نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیاہے‘ اسی طرح حماد بن زید نے بھی‘ اس راویت میں جابر کے بجائے کہا ہے کہ عمروبن دینار نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔
(2) ”پہلے سال“ حدیث:3942 میں گزر چکا ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی خَافت کے آخری دنوں کی یہ بات ہے‘ لہٰذا یہاں پہلے سال سے مراد یہ ہوسکتا ہے کہ یزید کی حکومت کا پہلا سال ہو یا حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی حکومت کا۔ واللہ اعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3949