الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ کا مزارعت (بٹائی) کو مضاربت پر قیاس کرنا بالکل صحیح ہے۔ دونوں میں...
اردو حاشہ:
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ کا مزارعت (بٹائی) کو مضاربت پر قیاس کرنا بالکل صحیح ہے۔ دونوں میں کوئی فریق نہیں۔ مضاربت میں ایک شخص دوسرے کو رقم حوالے کرتا ہے کہ اس کے ساتھ تجارت کرو۔ وقت مقررہ کے بعد اس کا نفع فلاں نسبت سے تقسیم کرلیں گے اور مزارعت میں ایک شخص اپنی زمین دوسرے کے سپرد کرتا ہے کہ اس میں کاشت کاری کرو۔ پیداوار کو فلاں نسبت سے تقسیم کرلیں گے۔ اصل رقم اور زمین مالکوں کو واپس مل جاتی ہے۔ دونوں میں سرمو فرق نہیں‘ البتہ حضرات ابن سیرین کا یہ فرمانا کہ ”مزارع صرف کام کرے‘ اخراجات سب کے سب مالک زمین کے ذمہ ہو“ ضروری نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی شرط صراحتاً مذکور نہیں‘ لہٰذا فریقین جو بھی طے کرلیں‘ جائز ہونا چاہیے‘ البتہ کسی پر ظلم نہ ہو۔ (دیکھیے سابقہ حدیث)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3960