🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”اپنے مال سے“ معلوم ہوا کہ یہودی اپنے اخراجات سے زمین کاشت کرتے تھے اور پیداور برابر...
اردو حاشہ:
(1) ”اپنے مال سے“ معلوم ہوا کہ یہودی اپنے اخراجات سے زمین کاشت کرتے تھے اور پیداور برابر تقسیم ہوتی تھی۔
(2) ”سپرد کر دی تھی“ گویا خیبر فتح کرنے کے بعد زمین کے مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمان تھے اور یہودی مزارع۔ اور یہ بٹائی کے جواز کی صریح دلیل ہے۔ بعد میں یہودیوں کو وہاں سے نکالا گیا تو ان کو زمینوں کا معاوضہ نہیں دیا گیا کیونکہ وہ مالک نہیں مزارع تھے۔ [أُقرُّكم على ما أقرَّكم اللهُ ]  ”جب تک ہماری مرضی ہوگی‘ ہم تمہیں رکھیں گے۔“ صریح حدیث ہے۔ مالکان کو تو ایسے نہیں کہا جاتا‘ لہٰذا جن لوگوں نے بٹائی کو ممنوع قراردینے کے لیے خیبر کی زمین کے بارے میں تاویلات کی ہیں‘ وہ تارعنکبوت سے بھی کمزور ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3961