🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: روایت مختصر ہے‘ یعنی آپ نے بٹائی کی اس صورت سے منع فرمایا کہ کیونکہ اس میں ناجائز...
اردو حاشہ:
روایت مختصر ہے‘ یعنی آپ نے بٹائی کی اس صورت سے منع فرمایا کہ کیونکہ اس میں ناجائز شرط ہے کہ اچھی زمین کی فصل مالک لے جائے گا اور ردی زمین کی فصل مزارع کو ملے گی‘ نیز مالک تو معین مقدار میں توڑی لے جائے گا‘ مزارع کو اتنی بچے یا نہ بچے یا بالکل ہی نہ بچے۔ یہ مزارع پر ظلم ہے‘ لہٰذا آپ نے اس قسم کی خاص صورت سے منع فرما دیا ہے نہ کہ عام بٹائی سے۔ (اس حدیث کا دوسرا مفہوم حدیث: 3939 کے فائدے میں دیکھیے)۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3963