🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) بسا اوقات ایک عام گناہ مخصوص حالات میں بہت بڑا بن جاتا ہے، مثلاً: محسن سے بدسلوکی...
اردو حاشہ:
(1) بسا اوقات ایک عام گناہ مخصوص حالات میں بہت بڑا بن جاتا ہے، مثلاً: محسن سے بدسلوکی اور بے وفائی کرنا بری بات ہے مگر اللہ تعالیٰ جیسے محسن و منعم حقیقی سے بے وفائی اور اس کی نافرمانی کرنا، جو کہ تنہا خالق و رازق ہے، انتہائی قبیح بات ہے۔
(2) قتل ناحق کبیرہ گناہ ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ اور دیگر بہت سے اہل علم نے قتل ناحق کو، شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔ یقینا قتل ناحق کبیرہ گناہ ہے، پھر اپنی اولاد کو قتل کرنا صرف کھانے کی وجہ سے، یہ انتہائی کبیرہ گناہ ہے۔
(3) زنا بذات خود کبیرہ گناہ ہے مگر پڑوسی کی بیوی سے! جو انتہائی اعزاز و اکرام اور اعتماد کی جگہ ہے، یہ کام انتہائی قباحت کو پہنچ جاتا ہے۔ اسی طرح گناہ کرنے والا اگر کوئی عالم ہو تو اس کے گناہ کی شدت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، نیز زمان اور مکان کے اعتبار سے بھی گناہ کی شدت و شناعت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4018