حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث اس کی سند سخت ضعیف ہے۔ ◄ اس روایت میں معان بن رفاعہ السلامی لین الحدیث (کمزور...
تحقیق الحدیث
اس کی سند سخت ضعیف ہے۔
◄ اس روایت میں معان بن رفاعہ السلامی لین الحدیث (کمزور حدیثیں بیان کرنے والا) راوی ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 6747]
◄ جمہور محدثین نے اس پر جرح کی ہے جیسا کہ تہذیب الکمال سے ظاہر ہے۔ [تهذيب الكمال 7؍149]
◄ اس روایت کا دوسرا راوی ابوخلف الاعمی (حازم بن عطاء) ہے جس کے بارے میں حافظ ابن حجر نے لکھا: «متروك.» إلخ [تقريب التهذيب: 8083]
◄ ابوحاتم الزازی نے کہا:
«شيخ منكر الحديث ليس بالقوي»
”وہ منکر حدیثیں بیان کرنے والا شیخ (اور) القوی نہیں تھا۔“ [الجرح و التعديل 3 279]
◄ بوصیری نے کہا:
یہ سند ضعیف ہے۔ الخ [زوائد ابن ماجه ص510]
◄ اخبار اصبہان لابی نعیم الاصبہانی [208/2] میں اس روایت کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے جس میں ابوعون الانصاری مجہول الحال ہے اور بقیہ بن الولید (صدوق مدلس) کی تصریح سماع نہیں۔
↰ خلاصہ یہ کہ یہ روایت ضعیف ہے۔
فائدہ:
اگر کوئی شخص اس ضعیف روایت سے استدلال کرنے پر بضد ہے تو اس کی خدمت میں عرض ہے کہ محدث ابن ابی عاصم (متوفی 287ھ) نے یہ روایت بیان کرنے کے بعد (بطور تشریح یا بطور روایت) یہ اضافہ لکھا ہے:
«الحق وأهله»
یعنی سواد اعظم سے مراد حق اور اہل حق ہیں۔ دیکھئے: [السنة لابن ابي عاصم حديث 84]

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 174