الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: مذکورہ بالا مسئلے کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ حماد، جس سے امام شعبہ نے منصور...
اردو حاشہ:
مذکورہ بالا مسئلے کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ حماد، جس سے امام شعبہ نے منصور وغیرہ پر تہمت لگانے کی بابت پوچھا تھا، غالباً یہ حماد بن ابو سلیمان ہے۔ وہ امام شعبہ کا شیخ تھا اور مرجئہ میں سے تھا۔ یہ تو معلوم ہی ہے کہ مرجئہ فرقے کا عقیدہ ہے کہ اعمال، ایمان کا جز نہیں اور یہ بھی کہ جب کوئی شخص کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتا ہے تو پھر ایمان کے ساتھ اس کے لیے کوئی گناہ نقصان دہ نہیں ہو سکتا اور یہ عقیدہ قطعاً باطل ہے۔ حماد کا ابو وائل کو متہم کرنا غلط ہے۔ اس سے ان کا مقصد اپنے باطل عقیدے کا دفاع کرنا ہے۔ ابووائل سے مراد حضرت شقیق بن سلمہ ہیں جو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ کے معروف شاگرد اور مخضرم تابعی ہیں۔ مرجئہ کے ظہور کے بعد، حضرت ابووائل رحمہ اللہ سے جب ان (مرجئہ) کے متعلق پوچھا گیا تو سائل کے جواب میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی حدیث بیان فرمائی کہ [سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ ] (صحیح البخاري، الإیمان، باب خوف المؤمن…، حدیث: 48، و صحیح مسلم، الإیمان، باب بیان قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم …، حدیث: 64) چونکہ اس متفق علیہ حدیث شریف سے مرجئہ کے مذکورہ باطل عقیدے کا صریح طور پر رد ہوتا ہے، اس لیے اس حدیث کے بنیادی راوی حضرت ابو وائل رحمہ اللہ ہی کو متہم کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ معلوم نہیں ابو وائل نے یہ حدیث حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سنی بھی ہے کہ نہیں؟ لیکن اللہ تعالیٰ کروڑوں رحمتیں فرمائے جماعت اصحاب الحدیث پر کہ جنہوں نے مبتدعین کے فرار کی تمام راہیں بند کر دیں، صحیح مسلم میں اس بات کی قطعی صراحت موجود ہے کہ ابو وائل رحمہ اللہ نے جو حدیث بیان فرمائی ہے، لا ریب! وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا سچا فرمان ہے۔ اس میں قطعاً کوئی شک نہیں۔ حضرت ابووائل سے بیان کرنے والے ان کے شاگرد زبید نے کہا کہ میں نے حضرت ابو وائل سے، یہ حدیث شریف سن کر پوچھا: کیا آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سنا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! (میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سنا ہے کہ وہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان فرماتے ہیں۔) دیکھئے: (صحیح مسلم، الإیمان، باب بیان قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم : سباب المسلم فسوق و قتاله كفر، حدیث: (116)-64)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4114