الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا مسلک بھی یہی ہے کہ خمس صرف ان کا حق...
اردو حاشہ:
(1) حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا مسلک بھی یہی ہے کہ خمس صرف ان کا حق ہے جن کا بیان اللہ تعالیٰ نے قرآن مقدس میں فرمایا ہے اور یہ انہی پر خرچ ہو گا۔ اس میں ان کے علاوہ کوئی دوسرا شریک نہیں ہو سکتا، چنانچہ مطلق العنان حکمران اور ملوک و سلاطین اس میں جو من مانے تصرف کرتے ہیں وہ صریح ظلم اور لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھانا ہے، لہٰذا ایسے شخص کی نجات ایک سوالیہ نشان ہی ہے۔
(2) عمر بن ولید خلیفہ ولید بن عبدالملک کا بیٹا تھا۔ یہ شہزادے محلوں میں اور سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئے تھے۔ عیش و عشرت ان کی گھٹی میں پڑ چکی تھی، اس لیے اس کے قبیح کاموں پر اس کو ڈانٹ پلائی۔ رَحِمَه اللّٰہُ رَحْمَة وَّاسِعَة۔
(3) حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بھی اگرچہ شہزادے ہی تھے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی کایا پلٹ دی تھی۔ خلیفہ بننے کے بعد تو وہ ”حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ“ ہی بن گئے تھے حتیٰ کہ تاریخ نے ان کو ”عمر ثانی“ کا لقب دیا اگرچہ ان کو صرف اڑھائی سال حکومت کا موقع ملا اور وہ صرف سینتیس (37) سال کی عمر میں اپنے مولا کو پیارے ہو گئے۔ صحابی نہ ہونے کے باوجود ان کے لیے رَضِيَ اللّٰہُ عَنْه وَ أَرْضَاہُ کہنے کو جی کرتا ہے۔
(4) ”لمبے لمبے قبیح بال“ لمبے بال رکھنا منع نہیں۔ ممکن ہے اس نے لمبے بالوں کو تکبر کا ذریعہ بنا لیا ہو۔ اور لمبے بال اس کے لیے یا دوسروں کے لیے فتنہ بن گئے ہوں جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک شخص کا سر منڈا دیا تھا جس کی زلفیں دوسروں کے لیے فتنے کا باعث تھیں۔ (تاریخ دمشق الکبیر: 33/17، 20) اس صورت میں یہ انتظامی مسئلہ بن جاتا ہے جو قابل گرفت ہوتا ہے، نیز لڑکوں اور لڑکیوں کا حد سے زیادہ زیب و زینت کی طرف توجہ دینا ہلاکت کا باعث ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4140