🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) بنو نضیر ایک یہودی قبیلہ تھا جس کو ان کی بدعہدی کی سزا میں مدینہ منورہ سے...
اردو حاشہ:
(1) بنو نضیر ایک یہودی قبیلہ تھا جس کو ان کی بدعہدی کی سزا میں مدینہ منورہ سے نکال دیا گیا۔ وہ اپنا سامان وغیرہ تو ساتھ لے گئے تھے، البتہ ان کی زمینیں مسلمانوں کے قبضے میں آ گئی تھیں لیکن وہ بیت المال کی ملکیت تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذاتی اور گھریلو اخراجات چونکہ بیت المال کے ذمے تھے، اس لیے آپ اپنے اہل بیت کی سالانہ خوراک اس میں سے رکھ لیتے تھے اور باقی مال مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ فرماتے تھے۔
(2) جائز اسباب کا حصول توکل کے خلاف نہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگی اسلحہ اور ہتھیار وغیرہ خریدا کرتے تھے، نیز اسی طرح اپنے لیے اور اہل و عیال کے لیے سال بھر کا خرچہ جمع کر رکھنا بھی توکل علی اللہ کے منافی نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4145