الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت عباس اور حضرت علیؓ حضرت عمرؓ سے ان زمینوں کی ملکیت نہیں مانگتے تھے بلکہ ان...
اردو حاشہ:
(1) حضرت عباس اور حضرت علیؓ حضرت عمرؓ سے ان زمینوں کی ملکیت نہیں مانگتے تھے بلکہ ان کا انتظام ہی مانگتے تھے لیکن چونکہ دونوں کا آپس میں اتفاق نہیں رہتا تھا‘ مزاج مختلف تھے‘ اس لیے عام لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ چونکہ ان کا مطالبہ تھا کہ آپ ہمیں ان کا انتظام تقسیم کرنے سے یہ تصور پیدا ہوگا (خصوصََا حصہ وراثت کے مطابق تقسیم کرنے سے) کہ شاید ان کی ملکیت ہے جبکہ یہ تصور صحیح نہیں لہٰذا میں تقسیم نہیں کرتا۔ دونوں مل کر انتظام کریں۔ اگر وہ اس سے عاجز ہیں تومیرے سپرد کردیں۔ میں خود انتظام کرتا رہوں گا۔ صحیح بخاری میں اس کی تفصیل صراحت سے ہے۔
(2) ”بطوروراثت ملتی“ یعنی اگر وراثت جاری ہوتی اور حصے تقسیم ہوتے۔ یہ مطلب نہیں کہ اب ہمیں ہمیں بطور وراثت تقسیم کردیں۔
(3) پہلے گزرچکا ہے کہ حضرت عمرؓ کے نزدیک خمس خیبر‘ بنو نضیر کی زمینیں‘ فدک اور صدقۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ (جنھیں اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی جائیداد سمجتے تھے اور بطور وراثت اپنا حق سمجھتے تھے) درصل بیت المال کی ملکیت تھے اور اس میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اہل بیت اور مہاجرین وانصار بلکہ تمام (موجودہ آئندہ) مسلمانوں کو حق سمجھتے تھے‘ یعنی جو بھی ضرورت مند اور محتاج ہو ‘ اسے دے دیا جائے گا‘ خواہ وہ اہل بیت سے ہو یا دیگر مسلمانوں سے۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے انھوں نے قرآن مجید کے مختلف مقامات سے یہ آیات واجزاء پڑھے جن سے ان کا مدعی ثابت ہوتا ہے۔ یقیناََ اس سلسلے میں حضرت عمرؓ کی رائے ان لوگوں سے زیادہ معتبر ہے جنھوں نے خمس میں باقاعدہ حصے دار بنا دیے ہیں کہ ان کے حصے سے سرموکمی بیشی نہیں ہوسکتی بلکہ تقسیم میں بھی برابری فرض کردی ہے جیسا کہ امام نسائی ؒ کے خیالات اوپر گزرے ہیں۔ حضرت عمرؓ خلیفہ راشد ہیں۔ تجربہ کار حکمران ہیں۔ مالی معاملات کی نزاکتوں سے خوب واقف ہیں‘ نیز شریعت سے بھی کما حقہ واقف ہیں۔ مجہتد صحابہ میں داخل ہیں بلکہ ان کے سرخیل ہیں۔ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے خصوصََا ان کی اتباع کا حکم دیا ہے۔ ان کی بات عقل اور اصول کے بھی بہت موافق ہے۔واللہ أعلم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4153