الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”ترجیح دی جائے“ ظاہر ہے سب لوگوں کو عہدے نہیں دیے جاسکتے‘ خواہ اہل ہی ہوں‘ پھرا امیر...
اردو حاشہ:
”ترجیح دی جائے“ ظاہر ہے سب لوگوں کو عہدے نہیں دیے جاسکتے‘ خواہ اہل ہی ہوں‘ پھرا امیر سے غلطی بھی ممکن ہے کہ وہ ہر شخص سے اس کے مرتبے کے مطابق سلوک نہ کرسکے۔ ایسی صورت میں کوئی کہہ سکتا ہے کہ فلاں کو مجھ پر ترجیح دی گئی ہے اور مجھ سے میرے مقام ومرتبے کے مطابق سلوک نہیں کیا گیا۔ لیکن اتنی بات سے امیر سے بغاوت یا اس کی نافرمائی کو جائزقرار نہیں دیا جاسکتا لہٰذا ایسے حالات میں بھی امیر سے وفادار رہنا ہوگا اور اس کی اطاعت کرنا ہوگی ورنہ وہ شرعاََ سزا کا حق دار ہوگا۔ جس رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد امارت وحکومت قریش مہاجرین ہی کو ملی‘ انصار محروم رہے مگر آفرین ہے ان مخلص ترین لوگوں پر کہ انھوں نے اپنے شہر میں اور اکثریت میں ہونے کے باوجود قریش کی امارت کو دل وجان سے تسلیم کیا اور کبھی مخالفت کا نہیں سوچا۔ رضي الله عنهم و أرضاهم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4159