الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ روایت اور سابقہ روایت متعلقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں کیو نکہ ان میں جہاد کا...
اردو حاشہ:
(1) یہ روایت اور سابقہ روایت متعلقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں کیو نکہ ان میں جہاد کا کوئی ذکر نہیں‘ البتہ اصل باب‘ یعنی بیعت سے مسائل سے تعلق ہے۔ الا یہ کہ کہا جائے کہ”اچھے اور نیکی کے کام“ میں جہاد بھی داخل ہے۔
(2) ”عورتوں نے بیعت کی“جب کوئی عورت مکہ سے ہجرت کرکے آپ کے پاس پہنچتی اور مسلمان ہوتی تو آپ اس سے مندرجہ بالا الفاظ کے ساتھ بیعت لیتے تھے، سورہ ممتحنہ ‘ آیت نمبر:12 میں آپ کو ان الفاظ کے ساتھ عورتوں سے بیعت لینے کا حکم دیا گیا تھا مگر یاد رہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی عورت سے معروف بیعت (دست مبارک سے) نہیں لی بلکہ آپ عورتوں سے صرف زبانی بیعت لیتے تھے۔ ساری زندگی آپ کا دست مبارک کسی غیر محرم عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا۔
(3) ”کسی اچھے کام میں“ یہ لفظ عرفاََ آگئے ہیں ورنہ یہ ممکن ہی نہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کسی برے کام کا حکم دیں۔
(4) ”مٹا دے گی“ معلوم ہوا کہ دنیا میں ملنے والی شرعی سزا گناہ کو مٹا دیتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ اس کی پوچھ گچھ نہیں فرمائے گا۔ احناف کے نزدیک گناہ کی معافی کے لیے توبہ بھی ضروری ہے۔ سزا تو صرف آئندہ روکنے اور عبرت کے لیے ہے لیکن حدیث کے ظاہر الفاظ اس کے خلاف ہیں۔
(5) ”اﷲ تعالیٰ کے سپرد ہے“ پردہ پوشی کے بعد اﷲ تعالیٰ کی رحمت سے امید یہی ہے کہ معاف فرما دے گا بشرطیکہ گناہ کا ارتکاب کرنے والا پردہ پوشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سچی توبہ کرے۔ اللهم اجعلنا منهم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4167