🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”ان کاموں کو چھوڑ دے“ ہجرت کے لغوی معنیٰ چھوڑ دینے کے ہیں۔ معروف ہجرت میں گھر...
اردو حاشہ:
(1) ”ان کاموں کو چھوڑ دے“ ہجرت کے لغوی معنیٰ چھوڑ دینے کے ہیں۔ معروف ہجرت میں گھر بار‘ رشتہ دار اور مال ومنال چھوڑا جاتا ہے۔ آپ نے اس لحاظ سے فرمایا کہ افضل ہجرت گناہوں کو چھوڑنا ہے کیونکہ ہجرت بھی تودین کے تحفظ کے لیے کی جاتی ہے۔ گناہوں کے چھوڑنے سے بھی دین محفوظ ہوجاتا ہے۔ اگر گناہ نہ چھوڑنا‘ وطن چھوڑنے سے بہتر ہے اور ہجرت میں بھی وطن چھوڑنے کا اصل مقصد تو گناہ چھوڑنا اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنا ہی ہے۔
(2) ”جب اسے بلایا جائے“ یعنی جب اسے جہاد کے لیے بلایا جائے تو وہ آجائے۔ اور اپنے گھر میں رہ کر شریعت پر عمل کرتا رہے۔ گاؤں اور قبائل کے رہنے والوں پر ہجرت فرض نہیں تھی جبکہ مکہ شہر میں رہنے والے مسلمانوں پر ہجرت فرض تھی لہٰذا شہری کے لیے مشقت بھی زیادہ اور اس کا اجر بھی زیادہ تھا۔ واللہ أعلم
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4170