مولانا داود راز رحمہ اللہ
تشریح : پوری آیت میں «بظلم» کے آگے «اولئك لهم الامن وهم مهتدون» کے الفاظ اور ہیں یعنی امن...
تشریح:
پوری آیت میں «بظلم» کے آگے «اولئك لهم الامن وهم مهتدون» کے الفاظ اور ہیں یعنی امن ان ہی کے لیے ہے اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ معلوم ہوا کہ جو مؤحد ہو گا اسے ضرور امن ملے گا گو کتنا ہی گنہگار ہو۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ گناہوں پر بالکل عذاب نہ ہو گا جیسا کہ مرجیہ کہتے ہیں۔ حدیث اور آیت سے ترجمہ باب نکل آیا کہ ایک گناہ دوسرے گناہ سے کم ہوتا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام میں ظالم کا لفظ شرک و کفر و معاصی سب ہی پر عام تھا۔ اسی لیے ان کو اشکال پیدا ہوا۔ جس پر آیت کریمہ سورۃ لقمان والی نازل ہوئی اور بتلایا گیا کہ پچھلی آیت میں ظلم سے شرک مراد ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ جن لوگوں نے ایمان کے ساتھ ظلم عظیم یعنی شرک کا اختلاط نہ کیا۔ ان کے لیے امن ہے۔ یہاں ایمان کی کمی وبیشی بھی ثابت ہوئی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 32