الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) باب کے ساتھ حدیث کی مطابقت واضح ہے۔ رسول اﷲ ﷺ نے امیر کی اطاعت کی ترغیب...
اردو حاشہ:
(1) باب کے ساتھ حدیث کی مطابقت واضح ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر کی اطاعت کی ترغیب اس طرح دی ہے کہ اس کی اطاعت کو اپنی اور ﷲ عزو جل کی اطاعت ہی قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے کئی صحابہ کو امیر مقرر فرمایا جیسا کہ اہل یمن کی طرف حضرت معاذ بن جبل، حضرت علی اور حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم کو مقرر فرمایا۔
(2) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس اطاعت کی ترغیب دلائی ہے وہ مشروط و مقید اطاعت ہے، یعنی صرف معروف میں اطاعت، اﷲ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت جائز نہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا یعنی خالق کی نافرمانی کی صورت میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4198