الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: دین اخلاص کا نام ہے۔ اخلاص نہ ہو تو شرک، نفاق، ریاکاری، دغا بازی اور دھوکا دہی جیسے...
اردو حاشہ:
دین اخلاص کا نام ہے۔ اخلاص نہ ہو تو شرک، نفاق، ریاکاری، دغا بازی اور دھوکا دہی جیسے قبیح اوصاف پیدا ہو جاتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے اخلاص یہ ہے کہ صرف اسی کی عبادت کرے، اسی کو پکارے، اسی پر بھروسا کرے اور اسی سے ڈرے۔ کتاب سے اخلاص یہ ہے کہ اس پر عمل کرے اور اس کا احترام کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اخلاص یہ ہے کہ آپ کی اطاعت کرے، ہر چیز سے بڑھ کر محبت رکھے، آپ کے فرمان پر مر مٹے۔ آپ کے مقابلے میں کسی کی پروا نہ کرے۔ حکام سے اخلاص یہ ہے کہ ان کی بیعت کر کے ان سے وفادار رہے اور حتیٰ الامکان شرعی حدود کے اندر ان کی اطاعت کرے۔ ان کے خلاف بغاوت نہ کرے۔ او عام مسلمانوں سے اخلاص یہ ہے کہ ان کا خیر خواہ رہے، ان کو دھوکا نہ دے، کسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور دوسروں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4202