🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”مشیر“ عربی میں لفظ بطانۃ استعمال ہوا ہے۔ اس کے لفظی معنیٰ رازدان اور مشیر کے ہیں۔...
اردو حاشہ:
(1) ”مشیر“ عربی میں لفظ بطانۃ استعمال ہوا ہے۔ اس کے لفظی معنیٰ رازدان اور مشیر کے ہیں۔ گہرے دوست کو بھی بطانۃ کہہ لیا جاتا ہے کیونکہ یہ بھی راز دان ہوتا ہے۔
(2) ”حقیقتاً بچ گیا“ دنیا میں خرابی، ذلت اور رسوائی سے اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور عذاب سے۔ خلق بھی راضی، خالق بھی راضی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4208