الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) مردار جانور کی چربی انواعِ استعمال میں سے کسی بھی نوع میں استعمال نہیں ہوسکتی۔ (2) یہ...
اردو حاشہ:
(1) مردار جانور کی چربی انواعِ استعمال میں سے کسی بھی نوع میں استعمال نہیں ہوسکتی۔
(2) یہ حدیث مبارکہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ ہر وہ حیلہ جو کسی حرام چیز کو حلال کرنے کی خاطر اختیار کیا جائے، باطل ہے۔ ایسا حیلہ بھی باطل ہے جو حرام چیز کی حلت تک لے جائے اور اسی طرح اس کے برعکس بھی۔
(3) اس حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کسی چیز کی ہیئت اور اس نام کی تبدیلی سے اس چیز کا حکم نہیں بدلتا، مثلاََ یہودیوں نے جامد چربی کو پگھلا کر اسے مائع میں تبدیل کرکے استعمال کیا، اس کے باوجود ان پر لعنت کی گئی۔ یہی حکم دیگر اشیاء کا ہے۔ نیز اس مسئلے کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے کہ جو کوئی حرام چیزوں کو حلال کرنے کی خاطر کسی قسم کا حیلہ تراشتا ہے، وہ ملعون ہے کیونکہ وہ بھی اس سلسلے میں یقینا ان یہودیوں کی راہ پر چلا ہے جنھوں نے اﷲ تعالیٰ کی حرمتوں کو پامال کرنے کے لیے حیلے بہانے گھڑ لیے تھے۔ أعاذنا اللہ منه
(4) مذکورہ تفصیل سے مقصود یہ ہے کہ جو چیز فی نفسہ حرام ہے، اس سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا حرام ہے نیز اس کا کاروبار بھی حرام ہے۔ اس کو کسی حیلے سے حلال نہیں کیا جا سکتا، مثلاََ: شراب کو سرکہ بنا کر بیچا نہیں جا سکتا۔ حرام چیز کی قیمت بھی حرام ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4261