الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: چوہا مرنے سے پلید ہوجاتا ہے۔ ویسے بھی وہ حرام جانور ہے لیکن اگر گھی جما ہوا ہو...
اردو حاشہ:
چوہا مرنے سے پلید ہوجاتا ہے۔ ویسے بھی وہ حرام جانور ہے لیکن اگر گھی جما ہوا ہو تو اس کی نجاست سارے گھی میں سرایت نہیں کرے گی، لہٰذا چوہے کے قریب والا گھی جو اس سے متاثر ہوا ہے، مثلا: اس میں آلودگی وغیرہ ہے تو چوہے سمیت باہر پھینک دیا جائے، باقی گھی پاک صاف ہے۔ اس حد تک تو اتفاق ہے لیکن اگر گھی مائع حالت میں ہے تو جمہور اہل علم کے نزدیک اس حدیث کے مطابق اسے ضائع کردیا جائے گا کیونکہ وہ پلید ہوچکا ہے بعض اہل علم نے اس میں بھی پہلے طریقے پر عمل کیا ہے کہ چوہا اور اس کے ارد گرد والا گھی پھینک دیا جائے اور باقی گھی استعمال کرلیا جائے۔ ان کے نزدیک مائع چیز اس وقت تک پلید نہیں ہوتی جب تک اس کا رنگ یا بو یا ذائقہ نجاست کے ساتھ بدل نہیں جاتا، لہٰذا اگر چوہے کے مرنے سے گھی (مائع) میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو وہ پلید نہیں، استعمال ہوسکتا ہے۔ اس حدیث کو وہ ضعیف کہتے ہیں (شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے شاذ قرار دیا ہے۔ دیکھیے: (ضعيف سنن النسائي للألباني،رقم:4271) لیکن امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ بہر صورت مائع میں امکان ہے کہ چوہا مرنے کے بعد اس میں تیرتا رہا ہو۔ اس صورت میں پورا گھی اس کا ماحول قرار دیا جائے گا، اس لیے سار گھی ہی ضائع کرنا ہوگا۔ ویسے بھی مائع میں چوہے کے قریبی گھی کا تعین مشکل ہے، اس لیے جمہور اہل علم کا مسلک ہی احتیاط کے قریب ہے، اسے ہی اختیار کرنا چاہیے۔ واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4265