الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) جب شکاری کتا شکار کے لیے چھوڑا جائے تو اس وقت بسم اللہ پڑھ کر چھوڑا جائے...
اردو حاشہ:
(1) جب شکاری کتا شکار کے لیے چھوڑا جائے تو اس وقت بسم اللہ پڑھ کر چھوڑا جائے کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے۔ یہی حکم تیرا اور دوسرے آلاتِ شکار کا ہے کہ ان کے ذریعے سے بھی بسم اللہ پڑھ کر ہی شکار کیا جائے۔
(2) حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ اس طریقے سے شکار کرنا جس کا حدیث شریف میں ذکر ہے، مباح اور جائز کام ہے۔ یہ اس لہو و لعب کی قسم سے نہیں جس سے منع کیا گیا ہے۔ اگر شکار کرنا ممنوع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قطعاً اجازت نہ دیتے۔
(3) شوقیہ طور پر کتے پالنا جائز نہیں، تاہم بغرض شکار اس کی اجازت ہے۔ اسی طرح کتوں کی خرید و فروخت ویسے تو ممنوع ہے البتہ ایسے ”سدھائے ہوئے“ کتے کی خرید و فروخت کی بعض فقہاء اجازت دیتے ہیں۔
(4) سکھلایا ہوا کتا اگر بسم اللہ پڑھ کر شکار پر چھوڑا جائے اور وہ مالک کی خاطر ہی شکار کرے اور اس اثنا میں شکار ذبح کرنے سے پہلے مر جائے تو بھی اس کو کھانا درست ہے۔ ہاں، البتہ شکار اگر زندہ حالت میں مل جائے تو اسے بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ شکاری اور تربیت یافتہ کتے کے جھوٹے کا بھی وہی حکم ہے جو غیر تربیت یافتہ کتے کے جھوٹے کا حکم ہے کہ وہ حرام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت مطہرہ نے اس شکار کے کھانے کی اجازت نہیں دی جسے کتے نے کھایا ہو، خواہ تھوڑا سا حصہ ہی سہی۔ حکمت اس کی یہی معلوم ہوتی ہے کہ امت اور مخلوق کے حقیقی خیر خواہ انہیں کتے کے زہریلے جراثیم کے خطرناک نتائج سے محفوظ رکھنا چاہیے ہیں … صلی اللہ علیہ وسلم … مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: (سنن نسائي (اردو) ج: 1، ص: 318-322 طبع دار السلام)
(5) اس حدیث سے ضمناً یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ اگر ایک جانور کو شکار کرنے کے لیے کتا چھوڑا جائے لیکن کتا اس کے علاوہ کوئی دورا جانور مالک کی خاطر شکار کر لے تو اس کو کھانا بھی جائز ہے کیونکہ کتے نے اسے اپنے مالک کے لیے شکار کیا ہے۔
(6) کتے کا شکار جائز ہے مگر اس کے لیے دو شرطیں ہیں: بسم اللہ پڑھ کر کتا چھوڑا جائے اور اس کے ساتھ کوئی ایسا کتا شریک نہ ہو جس کو چھوڑتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی گئی ہو، کتا شکار کے لیے سدھایا گیا ہو، یعنی وہ شکار کو مالک کے لیے پکڑے نہ کہ اپنے لیے، اور اس کی نشانی یہ ہے کہ وہ شکار کو صرف پکڑے، کھائے نہ۔ اگر کھا لے تو وہ سدھایا ہوا شمار نہ ہو گا۔ بعض علماء نے یہ بھی ضروری قرار دیا ہے کہ وہ کتا شکار کو بھنبھوڑ کر نہ مار دے بلکہ دانت لگائے اور جانور خون نکلنے سے ختم ہو ورنہ بھنبھوڑنے سے مرنے والا جانور حلال نہ ہو گا۔
(7) جس شخص کا ذبیحہ حلال ہے، اسی کے چھوڑے ہوئے کتے کا شکار حلال ہے، مثلاً: مسلمان، یہودی، عیسائی۔ اور جس شخص کا ذبیحہ حلال نہیں، اس کے چھوڑے ہوئے کتے کا شکار بھی حلال نہیں، مثلاً: بت پرست، مجوسی، آتش پرست وغیرہ۔ و اللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4268