الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: سدھائے ہوئے اور تربیت یافتہ کتے سے شکار کرنا جائز ہے، نیز سدھائے اور غیر سدھائے کتوں کے...
اردو حاشہ:
سدھائے ہوئے اور تربیت یافتہ کتے سے شکار کرنا جائز ہے، نیز سدھائے اور غیر سدھائے کتوں کے شکار کا فرق ہے۔ اس حدیث سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ تیر اور اس قسم کی دیگر چیزوں، مثلاً: بندوق وغیرہ کے ذریعے سے شکار کرنا بھی جائز ہے، تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ تیر یا بندوق کی گولی شکار کیے جانے والے پرندے یا جانور کا خون نکال دے، اسے محض چوٹ کے انداز پہ نہ مار ڈالے، یعنی ان کے ذریعے سے بھی اس طرح سے شکار کیا جائے جس طرح دھار دار چیز سے کیا جاتا ہے۔ اگر تیر یا بندوق وغیرہ بسم اللہ پڑھ کر چلائی جائے اور شکار مر جائے تو وہ شکار حلال ہے بصورت دیگر ناجائز ہو گا، تاہم اگر بندوق چلاتے وقت شکاری اللہ کا نام لینا بھول جائے تو ایسی صورت میں اس شکار کو کھانا جائز ہو گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو بھول چوک معاف فرما دی ہے۔ و اللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4270