الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”ميتةُ البحرِ“ (دریائی اور سمندری مردار) کے متعلق شریعت کا حکم یہ ہے کہ وہ حلال ہے۔...
اردو حاشہ:
(1) ”ميتةُ البحرِ“ (دریائی اور سمندری مردار) کے متعلق شریعت کا حکم یہ ہے کہ وہ حلال ہے۔ سابقہ اور اس حدیث میں اس بات کی تصریح موجود ہے کہ وہ مچھلی سمندری لہروں نے باہر پھینکی تھی، یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے اسے شکار نہیں کیا تھا۔ مزید برآں یہ بھی کہ اسے ذبح بھی نہیں کیا گیا تھا بلکہ ویسے ہی استعمال کیا تھا۔ تین سو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اٹھارہ دن تک مسلسل اسے کھاتے رہے، بعد ازاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس میں سے کھایا۔
(2) حدیث مبارکہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ ہر چھوٹے بڑے لشکر پر امیر مقرر کرنا چاہیے جو اس لشکر کے لیے درست انتظام کرے، ان کی ضروریات وغیرہ کا خیال رکھے اور انھیں پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرے۔ امیر کے لیے یہ بھی مستحب ہے کہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نرمی برتے۔
(3) امیر لشکر، ان میں سے افضل اور بہتر شخص کو بنانا چاہیے۔ اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو پھر ان کے بہترین اور اچھے لوگوں میں سے کسی کو امیر بنایا جائے۔ لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے امیر کے احکام کی تعمیل کریں۔ ہاں، اگر وہ انھیں غیر شرعی حکم دے تو پھر اس کی اطاعت قطعاً جائز نہیں جیسا کہ معروف حدیث ہے: [لا طاعةَ لأحدٍ في مَعصيةِ اللهِ تباركَ وتعالى ] ”اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی کر کے کسی کی اطاعت جائز نہیں۔“ (سلسلة الأحادیث الصحیحة، حدیث: 179۔ 181)
(4) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نزدیک دنیاوی مال و متاع اور اس کی آسائشوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ انھوں نے یہ اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی اور حصول جنت کے لیے ہر قسم کے مصائب کو برداشت کیا… رضي اللہ عنهم …
(5) بھوک، غربت، افلاس اور تنگ دستی کے وقت ہمدردی اور ایثار سے بہت سی مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ اس حدیث سے اس کی مشروعیت معلوم ہوتی ہے۔
(6) انسان اپنے قریبی احباب اور دوستوں سے ان کا مال ومتاع مانگ سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا تھا: ”اگر تمھارے پاس عنبر مچھلی میں سے کچھ باقی ہو تو مجھے بھی دو۔“
(7) یہ حدیث مبارکہ دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ دور میں بھی اجتہاد جائز تھا جیسا کہ آج کے دور میں جائز ہے۔ اگلی حدیث: 4359 میں حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ: [لا تأكلوهُ ! ثم قال: جيشُ رسولِ اللهِ صلّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ، وفي سبيلِ اللهِ عز وجل، ونحن مضطرونَ، كُلوا باسمِ اللهِ ] احکام میں اجتہاد کی بہت واضح اور کھلی دلیل ہیں۔
(8) ”اپنی گردنوں پر اٹھایا ہوا تھا“ اس میں اشارہ ہے کہ ہمارے پاس زاد راہ بہت کم مقدار میں تھا۔ اسے اٹھانے کے لیے جانور کی ضرورت نہیں تھی۔
(9) اس روایت میں واقعات کی ترتیب آگے پیچھے ہے، مثلاً: لشکر کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے وہ آبی جانور موجود تھا۔ اس طرح اونٹوں کو نحر کرنے کا واقعہ آبی جانور کے ملنے سے پہلے کا ہے۔ کھجوریں بانٹنے کا واقعہ بھی آبی جانور ملنے سے پہلے کا ہے اگرچہ ذکر آخر میں ہے۔ آبی جانور سے چربی وغیرہ نکالنے کے واقعات بھی ساحل سمندر سے تعلق رکھتے ہیں نہ کہ مدینہ منورہ سے جیسا کہ ظاہراً معلوم ہوتا ہے۔
(10) اونٹ نحر کرنے والے شخص بنو خزرج کے سردار حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ تھے۔ جو بہت سخی تھے اور سخی باپ کے بیٹے تھے۔ مذکور ہے جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو اس واقعہ کا پتا چلا تو بیٹے سے کہا: تم نے اور جانور کیوں نہ ذبح کیے؟ انھوں نے بتایا کہ امیر صاحب نے روک دیا تھا، مبادا تیرے والد محترم ناراض ہوں۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ یہ سن کر غصے میں آگئے اور فوراً ایک بہت بڑا باغ بیٹے کے نام منتقل کر دیا تاکہ کل کو کوئی شخص سخاوت سے نہ روک سکے۔ رضي اللہ عنھما و أرضاھم۔
(11) ”نحر کیے“ نحر کرنا اس طرح ہوتا ہے کہ اونٹ کا بایاں گھٹنا رسی وغیرہ کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے اور پھر چھری کی نوک اس کے لیے (گردن کی نچلی طرف انتہائی نرم گڑھے) میں چبھو دی جاتی ہے۔ اونٹ کو، دوسرے جانوروں کی طرح ذبح نہیں کیا جاتا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4357