🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) تین سو دس سے زائد یعنی تین سو بیس سے کم۔ معلوم ہوا سابقہ روایات میں کسر...
اردو حاشہ:
(1) تین سو دس سے زائد یعنی تین سو بیس سے کم۔ معلوم ہوا سابقہ روایات میں کسر گرا کر تین سو کہا گیا ہے۔
(2) ”تیرہ آدمی“ پچھلی روایت میں ”چار“ کا ذکر ہے لیکن چار میں تیرہ کی نفی نہیں۔ چار چلتے پھرتے ہوں گے اور تیرہ جڑ کر بیٹھے ہوں گے۔ واللہ أعلم۔
(3) ”عنبر“ یہ عظیم الشان مچھلی ہوتی ہے جو جہاز کو ٹکر مار دے تو اسے بھی توڑ دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ سمندر میں کیسی کیسی عظیم الشان مخلوقات پوشیدہ ہیں۔ سبحان الله
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4359