الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام اور حاکم وقت کو چاہیے کہ جب رعایا کے پاس قربانی کرنے کے لیے جانور نہ...
اردو حاشہ:
(1) امام اور حاکم وقت کو چاہیے کہ جب رعایا کے پاس قربانی کرنے کے لیے جانور نہ ہوں تو وہ قربانی کے جانور ان میں تقسیم کرے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بکریاں تقسیم فرمائیں۔
(2) حدیث مبارکہ سے مسئلہ توکیل (کسی کو اپنا و کیل بنانا) بھی ثابت ہوتا ہے جس طرح کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بکریاں تقسیم کرنے کے لیے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو وکیل تقسیم بنایا۔
(3) ایک بکری بھی قربانی کے لیے کافی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مقصد کی خاطر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں ایک ایک بکری ہی تقسیم کرائی تھی۔
(4) جذعه حدیث میں لفظ عتود آیا ہے اور اس سے مراد بکری کا نوجوان بچہ ہے جو ماں کے بغیر چرتا پھرتا ہے اور ایک سال کا ہو جائے۔ جذعہ بھی اسی طرح کا ہوتا ہے، لہٰذا معروف لفظ کے ساتھ ترجمہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں یہ بھی ہے کہ دیگر صحیح احادیث میں بھی یہی لفظ ”جذعہ“ مذکور ہے جیسا کہ امام نسانی رحمہ اللہ نے خود بھی وہ احادیث بیان کی ہیں۔ سابقہ اور آنے والی احادیث ملاحظہ فرمائیں۔
(5) ”اس کی قربانی کردو“ بعض روایات میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ تیرے علاوہ کسی سے کفایت نہیں کرے گا۔ معلوم ہوا انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خاص اجازت ملی، اس لیے اب کسی فرد کے لیے اس کا جواز نہیں، خواہ تنگ دست ہی کیوں نہ ہو۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4384