الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) مؤلف رحمہ اللہ نے جو باب قائم کیا ہے اس کا مقصد ذبح لغیر اللہ کی مذمت...
اردو حاشہ:
(1) مؤلف رحمہ اللہ نے جو باب قائم کیا ہے اس کا مقصد ذبح لغیر اللہ کی مذمت ہے، لہٰذا جو شخص اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور ہستی (پیر، پیغمبر، نبی، قطب، ابدال، نیک صالح اور بزرگ وغیرہ) کے لیے، ان کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کی خاطر جانور ذبح کرتا ہے، وہ ملعون ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ لعنتی شخص، اللہ عز و جل کی رحمت سے دور اور محروم ہو جاتا ہے۔
(2) اس حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اعمال کبیرہ گناہ ہیں کیونکہ لعنت، مرتکب کبیرہ پر ہی کی جاتی ہے، مرتکب صغیر پر نہیں، نیز ان کے مرتکب کو لعنتی بھی قرار نہیں دیا گیا۔
(3) اس حدیث مبارکہ سے شیعہ، روافض اور امامیہ وغیرہ کے عقیدے کی کھلی تردید ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے خاص کوئی وصیت فرمائی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مبتدعین جن دیگر من گھڑت باتوں اور خرافات پر اپنے عقائد و افکار کی بنیاد رکھتے ہیں اس کی عمارت بھی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مذکورہ فرمان کی وجہ سے دھڑام سے زمین بوس ہو جاتی ہے۔ ع اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ عَلٰی ذٰلِك۔ بعض بے دین لوگوں نے عجیب عجیب باتیں مشہور کر رکھی تھیں جن میں ایک یہ بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصل وحی کی تعلیم صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دی ہے جو کہ اس قرآن سے بہت زیادہ ہے۔ یہ بات خالص احمقانہ ہے، اس لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو غصہ آ گیا۔ رضي اللہ عنه و أرضاہ۔ پھر آپ نے بتایا کہ خصوصی تعلیم تو کوئی نہیں دی، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ کسی فرمان کے موقع پر میں اتفاقاً آپ کے پاس اکیلا تھا۔ مگر وہ فرمان بھی سب امت کے لیے ہے نہ کہ صرف میرے لیے۔
(4) غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام لیا جائے، اسی طرح جو شخص غیر اللہ کی رضا کی خاطر جانور ذبح کرتا ہے، خواہ ذبح کے وقت اللہ کا نام لے، وہ بھی ذبح لغیر اللہ ہی ہے اور ایسا شخص ملعون ہے۔
(5) ”زمین کی علامات“ ان علامات سے مراد یا تو صحرائی راستوں کی علامات ہیں جن کی مدد سے مسافر بھٹکنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ ان علامات کو مٹانے سے ان کی موت کا خطرہ ہے، لہٰذا یہ سخت گناہ ہے۔ یا وہ علامات مراد ہیں جن کے ساتھ لوگوں کی ملکیت کی حد بندی ہوتی ہے۔ و اللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4427