الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حدیث مبارکہ کے الفاظ سے ظاہراً یہ معلوم ہوتا ہے کہ اب قربانی کا گوشت کھانے اور ذخیرہ...
اردو حاشہ:
حدیث مبارکہ کے الفاظ سے ظاہراً یہ معلوم ہوتا ہے کہ اب قربانی کا گوشت کھانے اور ذخیرہ کرنے کا حکم ہے، یعنی ایسا کرنا ضروری ہے کیونکہ حدیث کے الفاظ ہیں: [كُلُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا] یعنی کھاؤ، زادِ راہ بناؤ اور ذخیرہ کرو۔ یہ تینوں صیغے امر کے ہیں لیکن جب کوئی قرینہ صارفہ موجود ہو تو پھر امر استحباب، رخصت اور جواز وغیرہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اس جگہ امر استحباب اور رخصت کے معنیٰ میں ہے کیونکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس سے رخصت ہی سمجھی ہے۔ بعض روایات میں الفاظ یہ ہیں: [أن رسولَ اللهِ، نهانا أن نأكُلَه فوقَ ثلاثةِ أيامٍ، ثم رَخَّصَ لنا أن نَأْكُلَه ونُدَّخِرَه ] ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا، پھر آپ نے ہمیں اس کے کھانے اور ذخیرہ کرنے کی رخصت دے دی۔“ (دیکھئے حدیث: 4433)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4431