الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) کسب معاش میں شبہات سے بچنا چاہیے، یعنی انسان کی کمائی بالکل صاف ستھری اور حلال طیب...
اردو حاشہ:
(1) کسب معاش میں شبہات سے بچنا چاہیے، یعنی انسان کی کمائی بالکل صاف ستھری اور حلال طیب ہونی چاہیے نہ کہ مشکوک و مشتبہ۔
(2) حلال اور حرام، دونوں واضح ہیں لیکن اس شخص کے لیے جسے شرعی نصوص کا علم ہو۔ ہر کسی کو یہ فضیلت حاصل نہیں۔ یہ مرتبہ اور بصیرت راسخ فی العلم اہل علم کو حاصل ہو سکتا ہے۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ۔
(3) یہ حدیث بہت زیادہ قدر و منزلت والی ہے۔ اکثر محدثین کرام نے اسے ”کتاب البیوع“ میں بیان فرمایا ہے کیونکہ زیادہ تر شکوک و شبہات معاملات بیوع ہی میں ہوتے ہیں۔ مزید برآں یہ کہ اس حدیث کا تعلق نکاح و طلاق، مطعومات و مشروبات اور شکار وغیرہ کے ساتھ بھی ہے۔ جو شخص غور و فکر کرے گا، اسے یہ سب کچھ بخوبی معلوم ہو جائے گا۔
(4) حلال و حرام کے درمیان ایک ایسا درجہ ہے جس کی معرفت اور پہنچان ضروری ہے اور اس سے بچنا بھی۔ اور وہ ایسے شبہات اور ایسی مشکوک و مشتبہ اشیاء کا درجہ ہے جن کی حلت و حرمت دونوں غیر واضح ہیں، اس لیے ایک عقل مند شخص کے لیے اس درجے کی معرفت بہت ضروری ہے۔
(5) کسی مسئلے اور شرعی حکم کی وضاحت کے لیے مثال بیان کی جا سکتی ہے تاکہ وہ مسئلہ اچھی طرح سمجھ میں آ جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مثال بیان فرمائی۔
(6) جو شخص شبہات کا شکار ہوتا ہے، اس کا دین اور اس کی عزت داغ دار ہو جاتے ہیں۔
(7) احکام کی تین قسمیں ہیں: ایک قسم ایسے احکام کی ہے کہ قرآن و حدیث میں انہیں بجا لانے کا تقاضا ہے اور نہ کرنے پر وعید ہے۔ دوسری قسم ایسے احکام کی ہے کہ ان کے نہ کرنے کی نص ہو اور کرنے پر وعید ہو۔ اور تیسری قسم ایسے احکام کی ہے جن کے کرنے یا نہ کرنے کے متعلق کوئی نص نہ ہو۔ پہلی قسم کے احکام واضح طور پر حلال ہیں اور دوسری قسم کے احکام واضح طور پر حرام جبکہ تیسری قسم کے احکام واضح طور پر حلال ہیں نہ واضح طور پر حرام بلکہ وہ مشتبہ ہیں۔ جن احکام کی صورت حال اس طرح ہو ان سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ انسان حرام کا مرتکب نہ ہو۔
(8) ”ممنوعہ علاقہ“ عرب میں عام رواج تھا کہ بادشاہ اور سردار کچھ علاقہ اپنے جانوروں کے چرنے کے لیے مخصوص قرار دے دیتے تھے۔ عام لوگ وہاں جانور نہیں چرا سکتے تھے۔ بلکہ لوگ ڈرتے ہوئے اس علاقے کے قریب بھی نہیں پھٹکتے تھے کہ کہیں غلطی ہی سے جانور اس علاقے میں داخل نہ ہو جائیں اور بادشاہ کے کارندوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بن جائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی مثال حرام، حلال اور مشتبہ چیزوں کے لیے بیان فرمائی۔ مخصوص علاقہ ”حرام ہے“ قریبی علاقہ ”مشتبہ“ ہے۔ اور دور کا علاقہ ”حلال“ ہے۔ محفوظ وہی شخص ہے جو صرف حلال علاقے میں رہے۔ مشتبہ علاقے میں جانے والے کے لیے خطرہ ہے کہ وہ کسی وقت بھی حرام کے علاقے میں داخل ہو سکتا ہے۔ عموماً مشتبہ کام کرنے والا حرام سے نہیں بچ سکتا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4458