الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) مؤلف رحمہ اللہ نے جو عنوان قائم کیا ہے اس کا مقصد جھوٹ بول کر سودا بیچنے...
اردو حاشہ:
(1) مؤلف رحمہ اللہ نے جو عنوان قائم کیا ہے اس کا مقصد جھوٹ بول کر سودا بیچنے کی قباحت و شناعت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ کرنا بھی ہے۔
(2) اس حدیث مبارکہ سے اللہ تعالیٰ کی کئی ایک صفات معلوم ہوتی ہیں، مثلاً: کلام کرنا، دیکھنا اور تزکیہ کرنا وغیرہ۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات، اس کی ذات ہی کے شایانِ شان ہیں۔ مخلوق میں پائی جانے والی صفات کے مشابہ ہرگز ہرگز نہیں جیسا کہ ایک گمراہ فرقے مُشَبِّہَہْ کا عقیدہ ہے، نیز اس سے دیگر گمراہ فرقوں مُعَطِّلَہْ اور مُمَثِّلَہْ وغیرہ کا بھی مکمل طور پر رد ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفات کے منکر ہیں یا وہ اس کی صفات تو مانتے ہیں لیکن انہیں مخلوق کی صفات جیسا قرار دیتے ہیں۔
(3) یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ، قیامت کے دن اپنے مومن بندوں پر نظر کرم فرمائے گا۔ وہ انہیں محبت بھری نظر سے دیکھے گا، ان کا تزکیہ کرے گا اور نہیں عذاب سے بھی نجات عطا فرمائے گا۔
(4) شلوار، تہ بند، پینٹ اور پائجامہ وغیرہ ٹخنوں سے نیچے لٹکانا، مردوں کے لیے بالکل حرام ہے۔ اور یہ سنگین جرم ہے۔ بعض لوگ جب نماز کے لیے مسجدوں میں آتے ہیں تو اس وقت ٹخنے ننگے کر لیتے ہیں اور نماز کے بعد پھر اسی پہلی حالت میں آ جاتے ہیں۔ یہ دو رنگی ہے۔
(5) جھوٹی قسم کھا کر سودا بیچنا، تہ بند ٹخنوں سے نیچے لٹکانا نیز کسی کے ساتھ نیکی اور احسان کر کے جتلانا کبیرہ گناہ ہیں۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گناہوں کا ارتکاب کرنے والوں کے لیے حدیث میں مذکور شدید وعید بیان فرمائی ہے۔ أعاذنا اللہ منه۔
(6) ”نہ کلام کرے گا“ یعنی محبت اور پیار سے باتیں نہیں کرے گا۔ رحمت و شفقت کی نظر سے نہیں دیکھے گا اور انہیں گناہوں کی معافی دے کر پاک نہیں کرے گا۔ مقصود ان باتوں کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے ناراض اور غضب ناک رہے گا۔ غصے کی جھڑک اور ڈانٹ کو عرف عام میں کلام کرنا نہیں کہتے۔ اسی طرح غصے اور غضب کی نظر سے دیکھنے کو دیکھنا نہیں کہتے۔
(7) ”تہ بند لٹکاتا ہے“ ایک دوسری روایت میں ہے جو شخص تکبر سے اپنا ازار زمین پر گھسیٹتا پھرتا ہے۔ ایک حدیث میں ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانے کو تکبر کہا گیا ہے۔ ہاں اگر باوجود اہتمام اور خیال رکھنے کے بھی کبھی کبھار کپڑا ٹخنوں سے نیچے چلا جاتا ہے تو مذکورہ بالا وعید، ان شاء اللہ، اس پر صادق نہیں آتی۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4463