الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام محمد بن مسلم بن شہاب زہری رحمہ اللہ یہ حدیث تین اساتذہ، یعنی حضرت سعید بن...
اردو حاشہ:
(1) امام محمد بن مسلم بن شہاب زہری رحمہ اللہ یہ حدیث تین اساتذہ، یعنی حضرت سعید بن مسیب، ابو سلمہ اور حضرت سالم سے بیان فرماتے ہیں لیکن پہلے دونوں استاد (سعید بن مسیب اور ابو سلمہ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبکہ استاد سالم رحمہ اللہ یہ حدیث اپنے والد محترم حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان فرماتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ابن شہاب دونوں سندوں سے یہ روایت موصولاً بیان فرماتے ہیں۔ پہلی صورت میں حدیث مسند ابوہریرہ ہے اور دوسری صورت میں مسند عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم۔
(2) ”تازہ کھجوریں خشک کھجوروں کے عوض نہ خریدو“ کیونکہ جب دونوں طرف ایک جنس ہو تو کمی بیشی درست نہیں ہوتی بلکہ اس صورت میں برابری ضروری ہے مگر خشک اور تازہ کھجوروں میں برابری ممکن نہیں کیونکہ تازہ کھجوریں خشک ہو کر وزن میں کم ہو جاتی ہے، لہٰذا انہیں الگ الگ خریدا اور بیچا جائے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4525