الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حضرت ابن عباسؓ کا یہ خیال صحیح ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے ایک روایت میں عموم کے...
اردو حاشہ:
حضرت ابن عباسؓ کا یہ خیال صحیح ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک روایت میں عموم کے الفاظ آتے ہیں کہ تو کوئی چیز بھی نہ بیچ حتیٰ کہ اسے قبضے میں لے۔ سنن ابوداود میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے: [أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم نهى أن تُباعَ السلعُ حيث تُبتاعُ حتى يحوزها التجارُ إلى رحالهم] ”بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خریدنے کی جگہ ہی پر مال کو بیچنے سے منع فرمایا ہے حتیٰ کہ تاجر اسے اپنی منزل (دو کانوں اور سٹوروں وغیرہ) پر لے جائیں۔“ (سنن أبي داود، البیوع، حدیث: 3499) یہ حدیث مبارکہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ کے تفقہ فی الدین کی بڑی واضح اور صریح دلیل ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4604