🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ تفسیر سے واضح طور پر معلوم ہو...
اردو حاشہ:
حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ تفسیر سے واضح طور پر معلوم ہو رہا ہے کہ ادائیگی کی مدت مجہول ہے۔ مزید برآں یہ معلوم ہی نہیں کہ اونٹنی مؤنث جنے گی یا مذکر؟ مادہ بچہ جننے کی صورت میں پھر یہ معلوم نہیں کہ وہ مؤنث بڑی بھی ہو گی یا نہیں؟ اگر بڑی ہو گئی تو آگے حاملہ ہو گی یا نہیں؟ پھر نہ معلوم بچہ ہو گا یا نہ ہو گا؟ (تفصیل حدیث نمبر 4626 میں گزر چکی ہے) لہٰذا یہ بیع منع ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4629