🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: محاقلہ، مزابنہ اور مخابرہ کی تشریح پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے، حدیث: 3910) بیع میں استثنا کا مطلب...
اردو حاشہ:
محاقلہ، مزابنہ اور مخابرہ کی تشریح پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے، حدیث: 3910) بیع میں استثنا کا مطلب یہ ہے کہ بیچنے والا کہے: میں تجھے اس باغ کا پھل اتنے میں بیچتا ہوں مگر دس درختوں کا پھل میرا ہو گا۔ لیکن وہ یہ نہیں بتاتا کہ کون سے دس درختوں کا پھل اس کا ہو گا؟ اس صورت میں استثنا مجہول ہو گا جو تنازع اور اختلاف کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا یہ منع ہے۔ ہاں، اگر وہ دس درخت متعین کر لیے جائیں تو یہ معلوم استثنا ہے۔ اس میں کسی تنازع کا کوئی خطرہ نہیں، اس لیے یہ استثنا جائز ہے۔ اسی طرح بیچنے والا کہے کہ اتنے من پھل باغ میں سے لوں گا یا اتنے مالٹے تو یہ بھی معلوم استثنا ہے اور جائز ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4637