🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ آپ کا بار بار فرمانا دراصل اس کو زیادہ دعا دینے کے لیے تھا...
اردو حاشہ:
(1) وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ آپ کا بار بار فرمانا دراصل اس کو زیادہ دعا دینے کے لیے تھا اور شفقت کے طور پر بھی۔ یہ جملہ دعائیہ ہے۔ مسلمانوں کی یہ عادت تھی کہ جب کوئی شخص دوسرے کو کسی بات کا حکم دیتا یا اس سے کوئی معاملہ کرتا تو اس وقت یہ دعائیہ جملے بولا کرتا تھا۔ یہ حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لیے فضیلت کی بات ہے۔ رضي الله عنه و أرضاه۔
(2) ایک ہی واقعہ اسانید کے ساتھ بیان کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ تمام تفصیلات و جزئیات واضح ہو جاتی ہیں اور لفظی فرق کا پتا بھی چل جاتا ہے۔ جب روایات میں لفظی فرق ہو تو کسی ایک فریق کا لفظ سے استد لال کرنا کمزور ہو جاتا ہے، جیسے اس حدیث میں اختلاف ہے کہ مدینہ منورہ تک استدلال کی شرط حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بیع میں لگائی تھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ رعایت فرمائی تھی لہٰذا شرط پر استدلال کمزور ہو جائے گا، البتہ امام بخاری جیسے عظیم محدث نے فیصلہ فرمایا ہے کہ شرط لگانے کے الفاظ زیادہ اور قوی ہیں، اس لیے ترجیح اسی کو ہو گی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4645