🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: بھاؤ بتانا بیچنے والے کا حق ہے۔ خریدنے والے کو منظور ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بیع نہیں...
اردو حاشہ:
بھاؤ بتانا بیچنے والے کا حق ہے۔ خریدنے والے کو منظور ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بیع نہیں ہو گی۔ اگر اختلاف ہو جائے کہ خریدنے والے کے نزدیک کم قیمت پر سودا طے ہوا ہے اور بیچنے والا کہتا ہے کہ زیادہ قیمت پر سودا طے ہوا تھا، اگر کوئی گواہ موجود ہو تو اس کی گواہی پر فیصلہ ہو گا وگرنہ دریں صورت بائع ہی کی بات معتبر ہو گی۔ اب خریدار کی مرضی ہے کہ اس کے مطابق سودا لے لے یا پھر بیع فسخ ہو جائے گی۔ یہی قول حدیث کے مطابق ہے۔ اختلاف کے وقت طرفین کی طرف سے حدیث میں جو قسمیں اٹھانے والی بات ہے تو وہ سندًا ضعیف ہے، لہٰذا اس پر عمل کی ضرورت نہیں۔ دیکھیے: (ذخيرة العقبىٰ، شرح سنن النسائي للأتيوبي:198/35) ویسے بھی جب تک خرید نے بیچنے والے اپنی مجلس میں موجود ر ہیں، کوئی فریق بھی سودے کی واپسی کا مطالبہ کر سکتا ہے جسے ماننا دوسرے فریق کے لیے لازم ہو گا جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے۔ (دیکھیے، حدیث: 4462)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4652