الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) شراب کی خرید و فروخت شرعی طور پر ناجائز اور حرام ہے۔ اس بات پر امت مسلمہ...
اردو حاشہ:
(1) شراب کی خرید و فروخت شرعی طور پر ناجائز اور حرام ہے۔ اس بات پر امت مسلمہ کا اجماع ہے۔
(2) معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جو اس نے تحفتاً شراب پیش کی تھی، وہ سابقہ اباحت کی بنا پر ہی تھی۔ اسے اس کی حرمت کا علم نہیں تھا اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مؤاخذہ نہیں فرمایا۔ معلوم ہوا جو انسان کسی حرام کا ارتکاب کرے یا حرام چیز کو حلال سمجھتا ہو، اور اس حوالے سے اسے واقعی شرعی حکم معلوم نہ ہو تو اسے باخبر کرنا ضروری ہو گا۔ ایسی معصیت اور گناہ کے ارتکاب پر وہ قابل عتاب و عقاب بھی نہیں ہو گا۔
(3) یہ حدیث مبارکہ دلیل ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان سے اس بعض رازوں کی بابت پوچھ سکتا ہے۔ بعد ازاں اگر ان رازوں کو پوشیدہ رکھنا ضروری ہو تو پوشیدہ رکھے ورنہ انھیں ذکر اور ظاہر بھی کیا جا سکتا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے جواب کا مطلب ہے کہ انگور کا جوس شراب بنانے کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔ اس کا کوئی اور مصرف نہیں، لہٰذا انگور کا جوس نکالنا اور شراب بنانے والوں کو بیچنا منع ہے، البتہ اگر وہ جوس کسی حلال مصرف میں استعمال ہو سکے تو اسے بنانا اور بیچنا جائز ہے بشر طیکہ یقین ہو کہ اس سے شراب نہیں بنائی جائے گی۔ شریعت کا یہ اصول ہے کہ جو چیز حرام ہے، اس کا کاروبار، خرید فروخت، لین دین ہر چیز منع ہے، مثلاً: شراب، مردار، بت، خنزیر وغیرہ، البتہ جو چیز کسی پر حرام ہے، کسی کے لیے حلال تو اس کا کاروبار، خرید و فروخت، لین دین سب جائز ہے حتیٰ کہ جس شخص پر حرام ہے، وہ بھی اس کا لین دین کر سکتا ہے، جیسے سونا، ریشم وغیرہ۔ یہ مردوں کے لیے پہننا حرام ہے، رکھنا حرام نہیں، لہٰذا ان کا کاروبار اور لین دین مرد بھی کر سکتے ہیں۔ اس کا تحفہ بھی دیا جا سکتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4668