🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت اسید اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہما دونوں صحابی ہیں۔ حضرت مروان نبی ﷺ کے...
اردو حاشہ:
(1) حضرت اسید اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہما دونوں صحابی ہیں۔ حضرت مروان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں موجود تھے، مسلمان تھے مگر اپنے والد کے ساتھ طائف میں رہتے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے دور میں مدینہ منورہ آئے، لہٰذا وہ تابعی ہیں۔ علم سے خاص شغف تھا۔ راویان حدیث میں شمار ہے۔ معتبر اور ثقہ راوی ہیں۔ تمام حدیث کی کتابوں میں ان کی روایات موجود ہیں۔ رحمه اللہ
(2) حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اس حدیث سے واقف نہیں تھے جو حضرت اسید رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بیان فرمائی، اس لیے ان کو یقین نہ آیا، البتہ انھیں تحقیق کرنا چاہیے تھی۔ اسی لیے حضرت اسید رضی اللہ تعالٰی عنہ ان سے ناراض ہوئے اور ان کے قول کے مطابق فیصلہ کرنے سے انکار فرمایا۔ اگرچہ وہ خلیفہ تھے اور حضرت اسید اور حضرت مروان گورنر تھے مگر شریعت کی ہدایات کے ہوتے ہوئے کسی کی ہدایت واجب الاتباع نہیں۔ مومن اسی کردار کا حامل ہوتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4684