الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اسلام سے پہلے تمام اصول وضوابط اور شریعتیں منسوخ ہو چکی ہیں، تاہم جو اصول وضوابط اور...
اردو حاشہ:
(1) اسلام سے پہلے تمام اصول وضوابط اور شریعتیں منسوخ ہو چکی ہیں، تاہم جو اصول وضوابط اور احکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی رکھے ہیں، وہ اب بھی باقی ہیں، ایسے احکام کی حیثیت اسلامی احکام ہی کی ہے۔ یہ اسی طرح واجب اطاعت ہیں جس طرح قرآن وحدیث کے دیگر احکام ہیں۔
(2) جھوٹی قسم کھانا کبیرہ گناہ ہے۔ اس کا وبال، قسم کھانے والے پر بہر صورت پڑتا ہے (جیسا کہ اس حدیث میں مذکور لوگوں پر پڑا) خواہ یہ وبال دنیا میں پڑ جائے یا آخرت میں، الا یہ کہ ایسا شخص سچی توبہ کر لے۔
(3) کسی شخص کو ناحق قتل کرنا ہلاک کر دینے والا کبیرہ گناہ ہے۔ یہ جرم اس قدر سنگین ہے کہ زمانہ جاہلیت میں بھی لوگ اس کی شناعت کے قائل تھے۔ اور اس کی روک تھام کے لیے ہر طرح کوششیں کی جاتی تھیں، تاہم کمزور، طاقتور سے بدلہ نہیں لے سکتا تھا۔ دین اسلام نے نہ صرف اس جرم کی قباحت کو بیان کیا بلکہ اسے روکنے کے لیے ترغیب و ترہیب کے ساتھ ساتھ قانون بھی مقرر فرمایا۔ اس کی شناعت کی بابت ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الأرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا﴾ (المآئدۃ:32،5) ”جس شخص نے کسی ایک جان کو، کسی جان کے بدلے کے بغیر یا زمین میں فساد مچانے کے بغیر قتل کیا تو گویا اس نے تمام لوگوں (ساری نسل انسانی) کو قتل کیا اور جس نے اسے (ایک جان کو) زندہ کیا تو گویا اس نے تمام لوگوں کو زندہ کیا۔“ نیز ارشاد ربانی ہے: ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا﴾ (النسآء: 93،4) ”اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہے گا۔ اللہ اس پر غضب ناک ہوا اور اس پر لعنت کی۔ اور اس نے اس کے لیے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔“ ایک شخص کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دینے والا دین، شر وفساد کے پھیلانے کی کس طرح حوصلہ افزائی کر سکتا ہے؟ مسلمانوں کے خلاف میڈیا میں جو زہر اگلا جاتا ہے وہ یہود وہنود کی سازش ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے کچھ نام نہاد مسلمان بھی اس باطل پروپیگنڈے کا شکار ہو چکے ہیں اور کافروں کے آلہ کاربن کر اسلام کے روشن چہرے کو داغ دار کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
(4) قسامت قسم کی ایک خاص صورت ہے اور وہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی علاقے میں مقتول پایا جائے لیکن اس کے قاتل کا پتا نہ چلے یا کچھ لوگوں پر شک ہو کہ وہ قتل میں ملوث ہیں مگر کوئی ثبوت نہ ہو تو مدعین سے پچاس قسمیں لی جائیں گی۔ اگر وہ نہ دیں تو مدعیٰ علیہم کے پچاس معتبر آدمیوں سے قسم لی جائے کہ نہ ہم نے اسے قتل کیا ہے نہ ہی قاتل کو جانتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس علاقے کے لوگ قتل کے الزام سے بری ہو جائیں گے۔ مذکورہ واقعے میں بھی قاتل تسلیم نہیں کر رہا تھا۔ اور موقع کی گواہی نہیں تھی، صرف زبانی پیغام تھا، لہٰذا وہ مشکوک ہوگیا اور اس سے قسمیں لی گئیں۔ مدعین قسمیں اس لیے نہیں اٹھا سکتے تھے کہ انھوں نے دیکھا نہیں تھا۔
(5) قسامت اگرچہ جاہلیت کا رواج تھا مگر چونکہ صحیح تھا، اس لیے شریعت اسلامیہ نے اسے برقرار رکھا۔ یہ اب بھی مشروع ہے۔
(6) ”اونٹوں میں گیا“ یعنی اس کے ساتھ سفر پر گیا۔ ساتھ اونٹ بھی تھے۔
(7) ”اونٹ نہ گھبرائیں“ بورے کی چیزوں کے گرنے کی وجہ سے اونٹ ڈرتے تھے۔
(8) ”اسی سلوک کا اہل تھا“ کیونکہ وہ ایک معزز قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔
(9) ”خطاً قتل کیا ہے“ کیونکہ اس کا مقصد قتل کرنا نہیں تھا بلکہ ویسے لاٹھی مارنا تھا، تاہم وہ کسی نازک جگہ پر لگی جو اس کی موت کا سبب بن گئی۔ قتل خطا میں قصاص نہیں لیا جا سکتا بلکہ دیت وصول کی جائے گی۔
(10) ”قسمیں کھائیں“ یعنی جھوٹی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہمارے آدمی سے قتل ہوا ہے لیکن دیت سے بچنے کے لیے جھوٹی قسمیں کھائیں۔ یاد رہے قتل خطا میں دیت قاتل کے قبیلے کو بھرنا پڑتی ہے۔
(11) ”کوئی ایک آنکھ حرکت کرتی ہو۔“ یعنی ان میں سے کوئی بھی زندہ نہ رہا۔ زندہ آدمی کی آنکھ ہی حرکت کرتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ واقعہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بتایا ہو، تبھی تو وہ قسم کھا کر اس زور دار طریقے سے بیان فرما رہے ہیں۔
(12) ضروری نہیں کہ ہر جھوٹی قسم کا انجام یہی ہو۔ کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کوئی نشانی دکھانا چاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل بہت سے ایسے خلاف عادت واقعات ہوئے تھے۔
(13) یہ حدیث حرم کی عظمت وحرمت پر بھی واضح دلالت کرتی ہے اور یہ کہ جس کسی نے بھی حرم یا حدودِ حرم میں معاصی وغیرہ کا ارتکاب کیا، اس پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا کوڑا برسا اور وہ نشانِ عبرت بن گیا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4710